مہر خبررساں ایجنسی نے ٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزارت دفاع کے مطابق 2 ٹی یو 160 طیارے 10 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے کراکس کے قریب ایک فوجی اڈے پر پہنچ گئے ہیں۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ان طیاروں میں جوہری ہتھیار بھی موجود ہیں یا نہیں اور نہ ہی یہ بتایا گیا کہ یہ طیارے کب تک ونزوئلا میں موجود رہیں گے۔ روسی طیاروں کی امریکی لاطینی ملک ونزوئلا میں یہ پہلی پرواز ہے۔ جس سے امریکہ کو شدید پریشانی لاحق ہوگئی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 13 دسمبر 2018 - 13:42
روسی وزارت دفاع کے مطابق 2 ٹی یو 160 طیارے 10 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے کراکس کے قریب ایک فوجی اڈے پر پہنچ گئے ہیں۔