بحرین کے امریکہ اور اسرائیل نواز ظالم و جابر بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے بحرین کے مستعفی وزیر اعظم خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ کودوبارہ حکومت تشکیل دینے پر مامورکیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین کے امریکہ اور اسرائیل نوازظالم و جابر بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے بحرین کے مستعفی وزیر اعظم  خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ کودوبارہ حکومت تشکیل دینے پر مامورکیا ہے۔

اس سے قبل بحرین کے وزیر اعظم خلیفہ بن سلمان نے اپنی کابینہ کا استعفی بحرین کے بادشاہ کو پیش کیا تھا۔ کابینہ تحلیل کرنے کے بعد بادشاہ نے دوبارہ خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ کو  حکومت تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔خلیفہ بن سلمان گذشتہ 46 سال سے بحرین کے وزیر اعظم رہے ہیں جو بحرینی حکومت کے ڈکٹیٹر ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بحرینی میں دو ہفتہ قبل فرضی انتخابات ہوئے۔ ان انتخابات میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے شرکت نہیں کی۔

لیبلز