مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تیونس کے عوام نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کو قصائی قراردیتے ہوئے اس کے خلاف عظیم احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور محمد بن سلمان کے دورہ تیونس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اطلاعات کے مطابق تیونس کے مختلف شہروں میں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے خلاف عوامی مظاہرے ہوئے ہیں۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھے تھے جن میں سعودی عرب کے خلاف نعرے درج تھے اور سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کو قصاب قراردیا گیا ہے۔ تیونس کے عوام نے سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کو خطے میں امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ بھی قراردیا ہے۔اس سے قبل مصر کے 100 صحافیوں نے بھی محمد بن سلمان کے دورہ مصر کی مخالفت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ولیعہد کو خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار قراردیا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 27 نومبر 2018 - 23:03
تیونس کے عوام نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کو قصائی قراردیتے ہوئے اس کے خلاف عظیم احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور محمد بن سلمان کے دورہ تیونس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔