مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے پاکستان کے وزير خآرجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کے سلسلے میں تجاویز پیش کی ہیں۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں دہشت گردوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے ایرانی سرحدی محافظوں کی رہائی کے سلسلے میں بھر پور تعاون فراہم کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے سرحدی محافظوں کی رہائی کے سلسلے میں کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کرےگا۔
ایرانی وزیر خارجہ آج صبح اسلام آباد پہنچے جہاں انھوں نے صحافیوں سے گفتگو میں ایران وار پاکستان کے باہمی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان دو برادر اور ہمسایہ ممالک ہیں۔ دونوں کے تعلقات محکم اور استوار ہیں۔ ایران نے ہمیشہ علاقائی اور عالمی مسائل میں پاکستان کے ساتھ مشاورت کی ہے ۔ دہشت گرد دونوں ممالک کے تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں حال ہی میں پاکستان میں سرگرم دہشت گردوں نے ایران کی سرحدی محافظوں کو اغوا کرلیا ہے۔ ایرانی سرحدی محافظوں کی آزادی کے سلسلے میں پاکستانی حکام نے بھر پور تعاون کرنے کا وعدہ کیا ہے۔