امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ترک ہم منصب طیب اردوغان کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سعودی قونصلیٹ میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی وضاحت ضروری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ترک ہم منصب طیب اردوغان کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سعودی قونصلیٹ میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی وضاحت ضروری ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوغان کا کہنا ہے کہ ایک دو روز میں تمام حقائق منظر عام پر لائیں گے اور سب لوگوں کو انصاف فراہم کیا جائے گا جبکہ ترک حکام نے خاشقجی کی منگیتر کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے۔

ترک حکام کا کہنا ہے کہ خاشقجی کے قتل میں ملوث 15 سعودی اہل کاروں کی ٹیم 2 اکتوبر کو دو پروازوں کے ذریعے استنبول آئی تھی۔ جبکہ سعودی عرب نے 18 افراد کی گرفتاری کا دعوی کیا ہے لہذآ اس بارے میں توضیح ضروری ہے۔ ادھر آسٹریلیا، کینیڈا، اقوام متحدہ اور یورپی یونین نے خاشقجی کے قتل کے معاملے پر مزید وضاحت مانگی ہے۔