جامعہ مدرسین کی جنرل کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ عالمی سامراجی طاقتیں اور ان کے اتحادی ممالک حقیقی اور اصلی اسلام کی جگہ یزیدی اور امریکی اسلام کو مسلط کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق جامعہ مدرسین کی جنرل کونسل کے سربراہ حجۃ الاسلام احمد فرخ فال نے ( اربعین اسلامی اتحاد اور عزت کے مظہر ) کے عنوان سے منعقد ای اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سامراجی طاقتیں اور ان کے اتحادی ممالک حقیقی اور اصلی اسلام کی جگہ یزیدی اور امریکی اسلام کو مسلط کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عالم اسلام کو در پیش تمام مشکلات کے پیچھے عالمی سامراجی طاقتوں اور ان کے اتحادی ممالک کا ہاتھ ہے امریکہ خطے میں موجود اپنے ایجنٹوں کے ذریعہ حقیقی اور اصلی اسلام کی جگہ امریکی اور یزیدی اسلام کو فروغ دینے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کا شوم مثلث ،عالم اسلام کے باہمی اتحاد اور تعاون کو نشانہ بنا کر دہشت گردی کوخطے میں فروغ دے رہا ہے اور دہشت گردی کے ذریعہ وہ یزیدی اور امریکی اسلام کو فروغ دے رہے ہیں۔

فرخ فال نے سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کےاربعین اور چہلم کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ چہلم حقیقی اور اصلی اسلام کے پہچنوانے اور فروغ دینے کا اہم ذریعہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایرانی حکومت اور عوام نے عراق اور شامی حکومتوں کے ساتھ ملکر یزیدی اور امریکی اسلام کی حامی تنظیم داعش کو تاریخ کے کوڑے دان میں ڈالدیا ہے۔