مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل گوٹرس نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی حکومت پر تنقید کرنے والے صحافی خاشقجی کے بہیمانہ قتل کی تحقیقات میں تعاون فراہم کرے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکےیٹری جنرل نے خاشقجی کے قتل کی تحقیقات میں سعودی عرب سے تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔ ترک ذرائع اور پولیس کے مطابق خاشقجی کو استنول میں سعودی عرب کے قونصلخانہ کے اندر بہیمانہ طور پر قتل کیا ہے ذرائع کے مطابق صحافی خاشقجی کا قتل براہ راست سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے حکم پر کیا گيا ہے۔ سعودی ولیعہد اس سے قبل لبنان کے وزير اعظم سعد حریری کو بھی سعودیہ کے دورے کے دوران قید کرچگے ہیں جنھیں فرانس کے صدر کیم داخلت کے بعد رہا کیا گیا۔عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان وحشیانہ اور بہیمانہ جرائم میںم لوث ہیں جن میں مخالفین کا قتل عام یا انھیں شکنجوں میں کسنا بھی شامل ہے۔
اجراء کی تاریخ: 10 اکتوبر 2018 - 08:11
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل گوٹرس نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی حکومت پر تنقید کرنے والے صحافی خاشقجی کے بہیمانہ قتل کی تحقیقات میں تعاون فراہم کرے۔