عراق کے اعلی سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کے اربعین کے موقع پر پیدل مارچ کی سکیورٹی کے سلسلے میں 64 ہزار اہلکار تعینات کئے جارہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرات نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے اعلی سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کے اربعین کے موقع پر پیدل مارچ کی سکیورٹی کے سلسلے میں 64  ہزار اہلکار تعینات کئے جارہے ہیں۔

عراقی سکیورٹی مرکز کے بیان کے مطابق عراق کے چار صوبوں میسان، ذیقار،المثنی اور واسط  کی پولیس سید الشہداء کے چہلم کے موقع پر امن و سلامتی برقرار کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

عراقی پولیس کمانڈ سینٹر کے مطابق چہلم کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کئے جارہے ہیں۔زائرین کی سکیورٹی کے لئے تمام اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔