مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے توانائی کے وزیر یوفال اشٹائنٹز نے اعتراف کیا ہے کہ ایس 300 سسٹم کی شام میں تنصیب ہمارے لیے ایک مسئلہ ہے۔ اسرائیلی فوج کے ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ امریکیوں کے لیے بھی (مسئلہ) ہو سکتا ہے۔ یہ سسٹم یقیناًہمارے لیے امور کو مشکل تر بنا دے گا اور اس کے حل تک پہنچنا ضروری ہے۔ تاہم اسرائیلی وزیر نے واضح کیا کہ ایس 300 سسٹم کی خصوصی ٹیکنا لوجی گزری دہائیوں کی ہے۔ انہوں نے یا بھی کہا کہ اسرائیل شام میں ایران کے خلاف اپنی مہم جاری رکھے گا اور اس سسٹم سے سامنے آنے والے چیلنجوں پر قابو پا لے گا۔
اجراء کی تاریخ: 5 اکتوبر 2018 - 21:03
اسرائیل کے توانائی کے وزیر یوفال اشٹائنٹز نے اعتراف کیا ہے کہ ایس 300 سسٹم کی شام میں تنصیب ہمارے لیے ایک مسئلہ ہے۔