اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے امریکہ کی طرف سے داعش دہشت گردوں کو تحفظ فراہم کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہزاروں دہشت شام میں موجود ہیں جو پورے خطے کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے امریکہ کی طرف سے داعش دہشت گردوں کو تحفظ فراہم کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہزاروں دہشت شام میں موجود ہیں جو پورے خطے کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ داعشی کمانڈروں کو تحفظ فراہم کررہا ہے اور انھیں فرار ہونے کے مواقع بھی فراہم کررہا ہے۔شمخانی نے دہشت گردوں کے بارے میں بعض علاقائی ممالک کی دوگانہ اور متضاد پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے حامی عرب ممالک کو دہشت گردوں کی حمایت کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔ شمخانی نے اہواز میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اہواز میں دہشت گردانہ حملے سے معلوم ہوگيا ہے کہ ایران میں عدم استحکام پیدا کرنے کے سلسلے میں عالمی اور علاقائی سطح پر گھناؤنی سازشیں جاری ہیں۔