مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں پولیس نے داعش کے 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترک پولیس نے استنبول کے ضلع سلطان بائلی میں7 مشتبہ افراد کو داعش کے ساتھ تعلق کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔ ان افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے داعش کے لئے مزید افراد کو بھرتی کرنے اور تنظم کا پروپیگنڈہ پھیلانے کی ذمہ داری لی ہوئی تھی۔