رہبر معظم انقلاب اسلامی اور ایرانی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایرانی فضائیہ کے سابق سربراہ بریگیڈیئر امیر حسن شاہ صفی کو " نشان نصر " عطا کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی اور ایرانی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایرانی فضائیہ کے سابق سربراہ بریگیڈیئر امیر حسن شاہ صفی کو " نشان نصر " عطا کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بریگیڈیئر حسن شاہ صفی کو فضائیہ میں دی گئی ماموریتوں کو مخلصانہ ، صادقانہ اور شجاعانہ طور انجام دینے پر نشان نصر سے نوازا ہے۔ بریگیڈیئر امیر حسن شاہ صفی دس سال تک ایرانی فضائیہ کے سربراہ رہے ہیں ۔