مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ماسکو میں ہونے والے افغان امن مذاکرات ملتوی کردیئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اگلے ہفتے ماسکو میں ہونے والے افغان طالبان امن مذاکرات کو روسی صدر ولادیمیرپوتین نے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔ ان مذاکرات میں روس، افغانستان، امریکہ اور طالبان نمائندوں کو شرکت کرنی تھی۔
افغان حکومت کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ صدر اشرف غنی اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے درمیان ہونے والی بات چیت میں افغان امن مذاکرات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے بھی مذاکراتی عمل کے ملتوی کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔