مہر خبررساں ایجنسی نےڈیلی صباح کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیرپوتین ایران ، ترکی اور روس کے سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے تہران کا دورہ کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق تہران میں ترکی ، ایران اور روس کا سہ فریقی سربراہی اجلاس 7 ستمبر کو منعقد ہوگا جس میں روس کے صدر ولادیمیر پوتین اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان شرکت کریں گے۔ اس اجلاس میں دو طرفہ تعلقات کے علاوہ شام میں قیام امن کے سلسلے میں بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔