مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سکیورٹی اداروں کیط رف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے نئے وزیر اعظم عمران خان کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔ نیکٹا کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو ایک اور تھریٹ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کو باربار سکیورٹی تھریٹ نے سلامتی اداروں کی نیندیں اڑادیں مگرعمران خان اس کے باوجود اضافی سکیورٹی لینے کو تیارنہیں، وہ غیرمعمولی سکیورٹی کو شاہانہ پروٹوکول تصورکرتے ہیں ۔نیشنل کانٹر ٹیررزم اتھارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کوچھ تھریٹ الرٹ جاری ہوچکے ہیں، آخری الرٹ تقریب حلف برداری سے دوروز قبل جاری ہوا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کوبلیو بک کے مطابق سکیورٹی فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں اورانہیں قائل کرنے کی بھی کوشش جاری ہے۔
اجراء کی تاریخ: 26 اگست 2018 - 08:23
پاکستان کے سکیورٹی اداروں کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے نئے وزیر اعظم عمران خان کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔