مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہم وحدی کرمانی کی امامت میں منعقد ہوئی ، جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ خطیب جمعہ نے ایران کی بڑھتی ہوئی دفاعی طاقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو ایران کی بڑھتی ہوئی دفاعی طاقت اور قدرت سے خوف و ہراس پیدہ ہوگيا ہے امریکہ کو اپنے ہتھیاروں پر ناز ہے جبکہ ایران کو اپنے خدا اور اپنے جوانوں کے ایمان پر ناز ہے۔
آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ جب تک ایرانی حکام ولایت سےمتمسک رہیں گے تب دینا کی کوئی طاقت انھیں کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ اور دشمنوں اور معاندین کی ایران کے خلاف تمام سازشیں اور پروپیگنڈے ناکام ہوجائیں گے۔
آيت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ امریکہ میں ایران پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں کیونکہ امریکہ کے پاس خدا نہیں لہذا امریکہ کی شکست یقینی ہے کیونکہ ایرانی قوم کا اللہ تعالی پرپختہ اور محکم یقین اور ایمان ہے اور الہ تعالی ہی ایرانی قوم کا حامی اور مددگار ہے۔
خطیب جمعہ نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کو ایران کی دفاعی طاقت سے پریشانی لاحق ہے اور انیھں اچھی طرح اس بات کا علم ہے کہ اگر انھوں نے ایران کے خلاف کسی حماقت کا ارتکاب کیا تو ایران کی طرف سے انیھں دندان شکن جواب دیا جائےگا ۔
آيت اللہ موحدی کرمانی نے ایرانی حکام پر زوردیا کہ وہ عوام کے ساتھ رہیں اور عوام کی معاشی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں اپنی منصبی ذمہ داریوں کو پورا کریں گے۔