وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابو بکر بغدادی نے تازہ آڈیو پیغام میں داعش کے حامیوں کو ثابت قدم رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ امریکہ اور سعودی عرب دونوں داعش کو منظم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابو بکر بغدادی نے تازہ آڈیو پیغام میں اپنے داعش کے حامیوں کو ثابت قدم رہنے کی ہدایت کی ہے ،جبکہ امریکہ اور سعودی عرب دونوں داعش کو منظم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔۔ اطلاعات کے مطابق داعش کے شعبہ اطلاعات و نشریات" ’الفرقان فاؤنڈیشن" نے گزشتہ روز اپنے سربراہ ابوبکر بغدادی کا 54 منٹ پر مشتمل آڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ پیغام کو ’ ثابت قدم رہنے والوں کو خوش خبری سنادو‘ کے عنوان کے ساتھ جاری کیا گیا ہے۔ سربراہ داعش کا آخری پیغام 28 ستمبر 2017 کو جاری کیا گیا تھا۔ الفرقان فاؤنڈیشن کی جانب سے آڈیو پیغام ریکارڈ کرنے کے وقت اور مقام سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق داعش کے سربراہ کو آج بھی امریکی اور سعودی رعب کی سرپرستی حاصل ہے امریکہ خطے میں داعش کا مقابلہ کرنے کے بجائے داعش کو از سر نو تیار کرنے کی کوشش کرےگا۔