ہندوستان میں نریندر مودی کی ہندو انتہا پسند حکومت نے مسلمانوں کے مقدس مذہبی تہوار عید الاضحیٰ پر کھلے مقامات پر قربانی پر پابندی عائد کرتے ہوئے گائے کی قربانی سے روک دیا جبکہ وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے قربانی پر پابندی کے اقدام کو مسلمانوں نے مذہبی آزادی پر حملہ قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں نریندر مودی کی ہندو انتہا پسند حکومت نے مسلمانوں کے مقدس مذہبی تہوار عید الاضحیٰ پر کھلے مقامات پر قربانی پر پابندی عائد کرتے ہوئے گائے کی قربانی سے روک دیا جبکہ وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے قربانی پر پابندی کے اقدام کو مسلمانوں نے مذہبی آزادی پر حملہ قرار دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق  ہندوستانی ریاست اترپردیش کی حکومت نے عید الاضحیٰ پر کھلے مقامات پر قربانی پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔اس ضمن میں اترپردیش کے وزیراعلیٰ ادیتیہ یوگی ناتھ نے پولیس کو خصوصی ہدایت جاری کردی اور خلاف وزری کرنے پر گرفتاری کا حکم دیدیا۔ادیتیہ یوگی ناتھ نے متعلقہ حکام کو کہا کہ عیدالاضحی پر گائے کی قربانی پر مکمل پابندی ہوگی دوسری جانب ڈپٹی وزیراعلیٰ نے ریاستی حکومت کے فیصلے کا خیر قدم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ادیتیہ یوگی ناتھ کے فیصلے کا مقصد تہوار کو " پر امن " طریقے سے منانا ہے۔