اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی ٹی وی چینل سی این این کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کا ایران پر کوئي اثر مرتب نہیں ہوگا ، اور ایران کا سفر ترقی و پیشرفت کی سمت جاری رہے گا۔

مہر خـبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے  امریکی ٹی وی چینل سی این این کے ساتھ خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کا ایران پر کوئي اثر مرتب نہیں ہوگا ، اور ایران کا سفر ترقی و پیشرفت کی سمت جاری رہےگا۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ امریکہ میں اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی بیماری کا نشہ ہے یہ بیماری سابق صدر اوبامہ کے دور میں بھی تھی  اس دور میں بھی امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے مطابق  پابندیاں ختم کرنے کے بجائے انھیں باقی رکھنے کی کوشش کی اور وہ پابندیاں اپنی جگہ باقی رہیں۔

ایرانی وزير خارجہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدہ ایک عالمی معاہدہ ہے اور اس معاہدے سے امریکہ کےخارج ہونے سے کوئی اثر نہیں پڑےگا۔ مشترکہ ایٹمی معاہدہ دوسرے ممالک کے ساتھ جاری رہےگا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی پابندیوں کا ایران پر کوئی اثر نہ پڑا ہے اور نہ پڑےگا ، امریکی پابندیوں کے باوجود ایران  پیشرفت اور ترقی کی شاہراہ پر گامزن رہےگا۔