پاکستان قومی احتساب بیورو " نیب " نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ کے ذریعے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان قومی احتساب بیورو " نیب " نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ کے ذریعے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی ہے۔نیب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق چیئرمین جسٹس (ر)  جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں خواجہ آصف کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔

نیب اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ خواجہ آصف پر منی لانڈرنگ کے ذریعے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو 36 لاکھ 68 ہزار 671 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔