مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے صوبہ تعز کے محاذ پر سعودی عرب اور امارت کے کرائے کے فوجیوں میں شدید لڑآئی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 11 مزدور ہلاک ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب اور امارات کے کرائے کے فوجیوں کے درمیان لڑائی تعز کے محاذ پر ہوئی ہے۔ یمنی ذرائع کے مطابق اس لڑائي میں سعودی عرب کے 6 فوجی جبکہ امارات کے 5 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔یمن میں اس سے قبل بھی سعودی عرب اور امارات کے کرائے کے فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔