اقوام متحدہ نے ایرانی جوہری معائدے کو برقرار رکھنے کیلئے تمام ممالک سے حوصلہ افزا تعاؤن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے ایرانی جوہری معائدے کو برقرار رکھنے کیلئے تمام ممالک سے حوصلہ افزا تعاؤن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری جنرل انٹونیوگیوٹیس ایران کے جوہری معائدے کے حوالے سے جامع ایکشن پلان کو ایک سفارتی پیشرفت کے طور پر دیکھ رہے ہیں اور وہ اس سلسلے میں تمام حکومتوں کیساتھ حوصلہ افزاء تعاؤن جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیکریٹری جنرل اس بات کے حامی ہیں کہ پابندیوں کے بجائے ایران اور دیگر فریقین مشترکہ جامع ایکشن پلان کی شرائطوں پر پورا اتریں جبکہ معاہدہ اس مخصوص ایشو کے حل کا بہترین راستہ ہے۔