مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملے میں حماس کے 2 کارکن شہید ہوگئے ہیں۔ حماس کے عسکری دھڑے عزالدین القسام بریگیڈ نے تصدیق کی ہے کہ شہید ہونے والے جنگجو احمد مرجان اور عبدالحفیظ الصلاوی تھے، علاوہ ازیں فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں ایک صحافی اور ایک سابق اسیر سمیت 13 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق حراست میں لیے جانیوالے فلسطینیوں میں اسرائیلی اہداف پر حملوں میں ملوث افراد بھی شامل ہیں، حراست میں لیے جانے والوں میں ترک ٹی وی ٹی آر ٹی کے راملہ کے نامہ نگار ابراہیم عاھد الرنتیسی بھی شامل ہیں، انھیں مغربی قصبے رنتیس سے حراست میں لیا گیا۔