مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کے خلاف صاف پانی کمپنی کا سابق اعلیٰ افسر وعدہ معاف گواہ بن گیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب صاف پانی کمپنی کرپشن اسکینڈل میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ صاف پانی کمپنی کا سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم اجمل وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیار ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب کی حراست میں موجود وسیم اجمل نے صاف پانی مقدمے میں مہنگے ٹھیکے دینے کا ملبہ بھی شہباز شریف پر ڈال دیا ہے۔ وسیم اجمل نے اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کروادیا ہے جس کے مطابق شہباز شریف کے احکامات پر مقامی کمپنیوں کے بجائے غیر ملکی کمپنیوں کو بلایا گیا اور مہنگے ٹھیکے دیئے گئے۔ شہبازشریف کے علاوہ 4 افسران اور 2 بورڈ ممبران نے بھی صاف پانی فراہمی کے منصوبے میں مداخلت کی۔ یہ بھی حکم دیا گیا کہ شہبازشریف کی میٹنگ سے قبل حمزہ شہباز کو ٹھیکوں سے متعلق بریفنگ دی جائے۔واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے صاف پانی پروجیکٹ میں کروڑوں کی کرپشن کے الزام میں وسیم اجمل کو گرفتار کیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 2 اگست 2018 - 19:15
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کے خلاف صاف پانی کمپنی کا سابق اعلیٰ افسر وعدہ معاف گواہ بن گیا۔