مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سکیورٹی اور خارجہ پالیسی کے رکن علاء الدین بروجردی نے عالمی عدالت میں امریکہ کے خلاف ایران کی شکایت کو منطقی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس کیس کا قدرت کے ساتھ پیچھا کیا جائے تو ایرانی عوام کے حقوق کے حصول میں کامیابی یقینی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہیگ کی عالمی عدالت میں امریکہ کے خلاف مقدمہ ایران کا مثبت اقدام ہے کیونکہ امریکہ نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران کے خلاف دوبارہ اقتصادی پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ بروجردی نے کہا کہ اگر ہم اس مقدمہ کا قوت اور قدرت کے ساتھ پیچھا کریں تو ہم ایرانی عوام کے حقوق کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
اجراء کی تاریخ: 30 جولائی 2018 - 11:36
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سکیورٹی اور خارجہ پالیسی کے رکن نے عالمی عدالت میں امریکہ کے خلاف ایران کی شکایت کو منطقی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس کیس کا قدرت کے ساتھ پیچھا کیا جائے تو ایرانی عوام کے حقوق کے حصول میں کامیابی یقینی ہے۔