مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست این اے 53 اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے عمران خان جیت گئے ہیں اور انھوں نے اس نشست سے پاکستان کے سابق وزير اعظم شاہد خاقان عباسی کو شکست دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حلقے سے چیئرمین پی ٹی آئی کے مدمقابل سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی کو شکست ہوئی ہے۔ واضح کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 5 نشستوں سے الیکشن لڑ رہے تھے اور اب تک وہ ان پانچوں پر الیکشن جیت رہے ہیں۔ ان حلقوں میں اسلام آباد کا حلقہ این اے 53، میانوالی کے حلقہ این اے 95، لاہور کا حلقہ این اے 131 اور بنوں کا حلقہ این اے 35 شامل ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 26 جولائی 2018 - 10:07
پاکستان میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست این اے 53 اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے عمران خان جیت گئے ہیں اور انھوں نے اس نشست سے پاکستان کے سابق وزير اعظم شاہد خاقان عباسی کو شکست دیدی ہے۔