مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ استنبول میں ترک پولیس نے داعش سے منسلک 43 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترکی کے سکیورٹی دستوں نے اعلان کیا ہے کہ انھوں نے گذشتہ دنوں میں ایک کارروائی کے دوران 43 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
ترک پولیس کا کہنا ہے کہ انھوں نے 15 گھروں کا ایک ہی وقت میں محاصرہ کرکے داعش سے منسلک 43 دہشت گردوں کو حراست میں لیا ہے۔