یمنی فورسز اور قبائل نے ڈرون ظيارے کے ذریعہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی تیل کی کمپنی ارامکو پر حملہ کرکے اسے آگ لگا دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے ڈرون ظيارے کے ذریعہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی تیل کی کمپنی ارامکو پر حملہ کرکے اسے آگ لگا دی ہے۔سعودی عرب کے ذرائع نے ارامکو پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے فائربریگیڈ عملے نے آگ پر قابو پالیا ہے۔ ادھر المیادین نے بھی نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ڈرون طیارے صماد 2 نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی عرب کی تیل کی کمپنیارامکو کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں ارامکو میں آگ لگ گئی ہے۔ یمنی ذرائع کے مطابق صماد 2 ڈرون طیارے نے پہلی بار دارالحکومت ریاض میں تیل کی کمپنی ارامکو پر حملہ کیا ہے۔صماد 2 ڈرون طیارہ طویل فاصلے تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔