امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے اعلی سفارتکاروں کو طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے اعلی سفارتکاروں کو طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ امریکی صدر نے امریکی سفارتکاروں کو حکم دیا ہے کہ وہ اس کے بعد طالبان دہشت گردوں کے ساتھ براہ راست مذاکرات انجام دیں۔ ذرائع کے مطابق امریکہ کا یہ اقدام  افغانستان کے بارے میں اس کی اسٹراٹیجک  تبدیلی کامظہر ہے۔