مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں حماس اور اسلامی جہاد نے مصر کی ثالثی کے بعد اسرائیل کے ساتھ سیز فائر کا اعلان کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق حماس اور اسلامی جہاد نے الگ الگ بیانات جاری کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ سیز فائر پر اتفاق کا اعلان کیا، یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی جب ہفتے کے روز اسرائیل نے محصور غزہ پر فضائی بمباری کی تھی جوکہ قابض فوج کی جانب سے 2014ء کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا حملہ تھا۔ لیکن فلسطینی تنظیموں نے بھی اس کا بھر پور جواب دیا جس کے بعد اسرائیل پر خوف و ہراس طاری ہوگیا اور مصر کے توسط سے ثالثی کے نتیجے میں معاملہ سیز فائر پر ختم ہوگیا ہے۔