مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے سرحدی شہر جیزان میں سعودی عرب کی کئی فوجی چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے سعودی عرب کے سرحدی شہر جیزان پر بڑے پیمانے پر حملوں کا آغاز کردیا ہے ۔ یمنی فورسز نے سعودی عرب کی فوج کی 4 چیک پوسٹوں پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔