مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظآم کشمیر کے علاقے اننت ناگ میں مسلح افراد کے حملے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق آج صبح اننت ناگ میں سینڑل ریزرو پولیس فورس کے کیمپ پر موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے اچانک حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ حملے کے بعد مسلح افراد بآسانی فرار ہو گئے۔
ادھر ہندوستانی فوج نے مزید نفری طلب کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کردیا ہے جب کہ زخمی اہلکار کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی درج کرلی گئی ہے۔