اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے مشیر نے خلیج فارس میں امریکی بحریہ کے ساتھ کشیدگی صفر ہونے کے بارے میں امریکی صدر کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج فارس میں کچھ عرصہ سے امریکی جنگی کشتیوں کی عقل ٹھیک ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران  کے صدر کے مشیرحسام الدین آشنا نے خلیج فارس میں امریکی بحریہ کے ساتھ کشیدگی صفر ہونے کے بارے میں  امریکی صدر کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج فارس  میں کچھ عرصہ سے امریکی جنگی کشتیوں کی عقل ٹھیک ہوگئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکیوں کو با ادب بنانے اور ان کی عقل ٹھکانے پر لانے کے لئے اب  ان کے فوجیوں کی گرفتاری یا ایران کی تیر رفتار کشتیوں سے استفادہ کی ضرورت نہیں ہے اب ان کی عقل ٹھکانے پر آگئی ہے اور اگر ضرورت پڑی تو ایران اپنی سمندری حدود کا بھر پور دفاع کرےگا ۔ اس سے قبل امریکی صدر نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا تھا کہ  خلیج فارس میں امریکی کشتیوں کے لئے ایران کی تیز رفتار کشتیوں کی مزاحمت صفر تک پہنچ گئی ہے۔