مہر خبررساں ایجنسی نے آئی آر آئی بی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ویانا اجلاس میں ایران اورگروپ 1+4 نے اقتصادی معاملات میں ڈالر سے استفادہ نہ کرنے پر تاکید کی ہے۔ عباس عراقچی نے کہا کہ ویانا میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کے اجلاس میں عالمی سطح پر امریکہ کی تنہائی نمایاں تھی ۔ عراقچی نے کہا کہ عالمی سطح پر آج کوئی بھی ملک امریکہ کی غلط پالیسیوں پر چلنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے پر دستخط کرنے والے ممالک کے وزراء خآرجہ نے اس اجلاس میں باہمی اقتصادی معاملات میں ڈآلر سے استفادہ نہ کرنے پر تاکید کی ہے۔ عباس عراقچی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے رکن مالک کے وزراء خارجہ کے اختتامی اعلامیہ کو مضبوط اور قوی قراردیتے ہوئے کہا کہ ویانا اجلاس میں گروپ 1+4 کے وزراء خارجہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے تحفظ اور اس پر عمل جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 11 جولائی 2018 - 09:30
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ویانا اجلاس میں ایران اورگروپ 1+4 نے اقتصادی معاملات میں ڈالر سے استفادہ نہ کرنے پر تاکید کی ہے۔