مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ہندوستانی فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے کنڈالاں میں فوج کے سرچ آپریشن کے دوران فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔
اجراء کی تاریخ: 10 جولائی 2018 - 20:31
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ہندوستانی فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔