مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس ٹربیون کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم ملزم نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نوازکووطن واپسی پرفوری گرفتاری کے اہم چیلنج کاسامنا ہے قانونی ماہرین کے مطابق ملزم نواز شریف کے پاس سرنڈر کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم، انکی صاحبزادی اوردامادریٹائرڈکیپٹن صفدر نے اپنے وکلاکی ٹیم سے تفصیلی مشاورت کی ہے جس میں انھیں بتایاگیاہے کہ کسی مزید قانونی عمل سے پہلے انھیں حکام کے سامنے سرنڈرکرناپڑے گا۔
مسلم لیگ ن کے سینئررہنما جووکیل بھی ہیں نے نام نہ ظاہرکرنے کی شرط پربتایاکہ نیب کے متعلقہ قوانین کے مطابق بدعنوانی کے ریفرنس میں سزاپانے والے کونہ توگرفتاری کیخلاف حفاظتی ضمانت مل سکتی ہے نہ ہی وہ وکیل کے ذریعہ اعلیٰ عدالت میں اپیل دائرکرسکتاہے بلکہ اسے گرفتاری دیکرخوداعلیٰ عدالت میں پیش ہوناپڑتا ہے تاکہ سزاکے خلاف اپیل دائرکرنے اورگرفتاری کےخلاف حکم امتناع کے حصول جیسی قانونی سہولتوں کو بروئے کارلاسکے۔