ییلجیم میں شرپسندوں نے مسلمان لڑکی پر حملہ کرکے حجاب نوچ ڈالا اور تیز دھار آلے کے وار سے لڑکی کو زخمی کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ییلجیم میں شرپسندوں نے مسلمان لڑکی پر حملہ کرکے حجاب نوچ ڈالا اور تیز دھار آلے کے وار سے لڑکی کو زخمی کردیا۔ اطلاعات کے مطابق واقعہ دارالحکومت برسلز کے قریبی علاقے اینڈرلز میں پیش آیا جہاں نامعلوم شرپسندوں  نے پیدل چلنے والی باحجاب لڑکی کو سر راہ وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ انیس سالہ لڑکی سڑک پر گھر جانے کے لیے پیدل سفر کررہی تھی کہ گھات لگائے شرپسندوں نے اسے گھیرلیا اور حملہ کرکے حجاب کھینچ دیا ، ایک حملہ آور نے لڑکی کو لات مار کر زمین پر گرا دیا جس کے بعد تیز دھار آلے سے ضرب لگائیں۔ لڑکی نے جان کو بچانے کے لئے بھاگنے کی کوشش کی تو حملہ آوروں نے اس کی قمیص پھاڑ دی اور لڑکی کے شور مچانے پر وہ مغلظات بکتے ہوئے فرار ہوگئے، حملہ آوروں نے اسلام مخالف جملے بھی کسے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گردوں نے دہشت گردانہ کارروائیوں کے ذریعہ عالمی سطح پر مسلمانوں کو غیر محفوظ بنادیا ہے۔