اسرائیل کی طرف سے غزہ میں وطن واپسی کی ریلیوں پر اب تک فائرنگ کے نتیجے میں 142 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین کے اطلاع رسانی سینٹر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینی کی طرف سے وطن واپسی کی ریلیوں کا سلسلہ بڑے جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے اسرائیل کی طرف سے غزہ میں وطن واپسی کی ریلیوں پر اب تک فائرنگ کے نتیجے میں 142 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ وطن واپسی پر منی ریلیاں ہر ہفتہ جمعہ کی منعقد کی جاتی ہیں ۔ ان ریلیوں پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 142 افراد شہید اور 15200 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔