مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی حکام نے شمالی کوریا پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ شمالی کوریا نے حالیہ مہینوں میں امریکہ کے ساتھ بہتر تعلقات کے باوجود ایٹمی ہتھیاروں میں استعمال ہونے والے یورینیم کی افزودگی میں اضافہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کئی امریکی حکام نے نام ظاہر کیے بغیر کہا ہےکہ شمالی کوریا کئی خفیہ مقامات پر یورینیم افزودہ کر رہا ہے،ایک عہدے دار نے کہا کہ اس بات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ شمالی کوریا امریکہ کو اور امریکہ شمالی کوریا کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں ۔امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے اور دوسرے انٹیلی جنس اداروں سے تعلق رکھنے والے ایک درجن سے زیادہ حکام کا یہ تجزیہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کے برخلاف ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ اب شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی خطرہ نہیں ہے۔جبکہ امریکی وزیر خآرجہ نے بھی کہا ہے کہ شمالی کوریا کا ایٹمی خطرہ اب بھی موجود ہے۔
اجراء کی تاریخ: 1 جولائی 2018 - 12:35
امریکی حکام نے شمالی کوریا پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ شمالی کوریا نے حالیہ مہینوں میں امریکہ کے ساتھ بہتر تعلقات کے باوجود ایٹمی ہتھیاروں میں استعمال ہونے والے یورینیم کی افزودگی میں اضافہ کر دیا ہے۔