اجراء کی تاریخ: 29 جون 2018 - 18:52

عراق کی قومی حکمت پارٹی کے سربراہ عمار حکیم نے بغداد میں تعینات امریکی سفیر ڈگلس سیلیمان سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی قومی حکمت پارٹی کے سربراہ عمار حکیم نے بغداد میں تعینات امریکی سفیر ڈگلس سیلیمان سے ملاقات اور گفتگو کی۔ عمار حکیم نے اس ملاقات میں کہا کہ سیاسی اور قبائلی جناح بندی عراقی قوم کے مفاد میں نہیں اور عراقی قوم کو ایک نئے مرحلے میں داخل ہونے کی ضرورت ہے، عراقی قوم کو ایک فعال پارلیمنٹ اور فعال حکومت کی ضرورت ہے۔