مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں کم سے کم 6 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئےہیں۔ اطلاعات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رانچی سے250 کلو میٹر کے فاصلے پر ضلع گارہوا میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کا نشانہ ایک پولیس کی گاڑی بنی جسکے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کردیا گیا پولیس حکام کے مطابق بارودی سرنگ نکسل باغیوں نے بچھا رکھی تھی ۔
اجراء کی تاریخ: 28 جون 2018 - 18:51
ہندوستان میں بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں کم سے کم 6 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئےہیں۔