مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے خلیج فارس ستارہ ریفائنری کے دسویں مرحلے کے افتتاح کے موقع پر ایرانی عوام کے دشمنوں کی طرف سے ایرانی عوام کے خلاف اقتصادی پابندیوں کوسخت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم اقتصادی پابندیوں کو عظیم اور بہترین فرصت میں تبدیل کرسکتی ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ اقتصادی پابندیوں سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑےگا لیکن اقتصادی پابندیاں ایرانی عوام اور جوانوں کے اندر خلاقیات ، پیداوار اور اختراعات کے شعبوں میں بہترین کار کردگی کامظاہرہ کرنے کے لئے بہترین فرصت بھی ہیں۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ خلیج فارس کے ایک عرب ملک کے رہنما نے مجھ سے کہا کہ ہم امریکہ کو سالانہ 9 ارب ڈآلر فراہم کرتے ہیں اور امریکہ سے فوجی اڈوں کے قیام کے سلسلے میں کرایہ وصول کرنے کے بجائے اسے سالان 9 ارب ڈالر ادا کرتے ہیں ۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ خلیج فارس کی عرب ریاستوں سے دھونس اور دھمکی کے ذریعہ ٹیکس وصول کررہا ہے جبکہ ایرانی عوام نے خطے میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے تمام شوم نقشوں کو نقش بر آـ کردیا ہے۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ یہ افتخار صرف ایرانی قوم کے لئے مخصوص ہے کہ وہ امریکہ کی منہ زوری اور تسلط پسندانہ پالیسیوں کے خلاف گذشتہ 40 برس سے استقامت اور پائداری کا مظاہرہ کررہی ہے۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ خود دنیا بھر میں امریکی عوام کے لئے شرمندگی کا باعث بنے ہوئے ہیں اور اس نے امریکہ کو عالمی سطح پر تنہا کردیا ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ خطے کے چند عرب ممالک کے علاوہ دنیا کا کوئی بھی ملک امریکہ کی بات سننے کے لئے تیار نہیں ہے۔