مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیرمیڈیا سروس کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوجیوں نے ضلع شوپیاں کے علاقے پنجورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران احتجاج کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی فوجیوں نے علاقے کو محاصرے میں لے کر گھرگھر تلاشی کی کارروائی شروع کردی تونوجوانوں نے سڑکو ں پر نکل کر احتجاجی مظاہرے کئے اور فورسز پر پتھراؤ کیا۔ فورسز اور نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں کئی گھنٹوں تک جاری رہیں۔ ادھر ضلع پونچھ میں بھارتی فوج کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے سے ایک 65سالہ خاتون زخمی ہوگئی ہے۔ ضلع کے علاقے نورکوٹ دگوار سے تعلق رکھنے والی خاتون اپنے جانوروں کوواپس لینے گئی تھی۔ زخمی خاتون کو مقامی اسپتال میں داخل کرادیاگیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 28 جون 2018 - 10:16
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوجیوں نے ضلع شوپیاں کے علاقے پنجورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران احتجاج کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔