برطانوی شہزادہ ولیم آج اسرائیل اور مقبوضہ بیت المقدس کا دورہ کریں گے وہ اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاہو کے علاوہ صدر محمود عباس سے بھی ملاقات کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی شہزادہ  ولیم آج اسرائیل اور مقبوضہ بیت المقدس کا دورہ کریں گے وہ اسرائیلی وزير اعظم  نیتن یاہو کے علاوہ صدر محمود عباس سے بھی ملاقات کریں گے۔ پرنس ولیم آج اسرائیل اور مقبوضہ المقدس کا دورہ کریں گے، وہ  برطانوی شاہی خاندان کی طرف سے اسرائیل کا دورہ کرنے والے پہلے شخص ہوں گے۔ برطانوی ذرائع کے مطابق 36سالہ پرنس ولیم بیت المقدس اور اسرائیل کا دورہ اپنی اہلیہ کے بغیر کریں گے، اسرائیل میں شہزادے کی ملاقات نیتن یاہو اور فلسطین میں صدر محمود عباس سے ہوگی۔