امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور سینئر مشیر جیرڈ کوشنر نے کہاہے کہ مشرق وسطیٰ میں نام نہاد قیام امن کیلیے جلد ایک منصوبہ پیش کیا جائے گا چاہے فلسطینی صدر محمود عباس اس کا حصہ بنیں یا نہ بنیں ، سعودی و لیعہد محمد بن سلمان کی حمایت حاصل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار القدس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور سینئر مشیر جیرڈ کوشنر نے کہاہے کہ مشرق وسطیٰ میں نام نہاد قیام امن کیلیے جلد ایک منصوبہ پیش کیا جائے گا چآہے فلسطینی صدر محمود عباس اس کا حصہ بنیں یا نہ بنیں۔سعودی و لیعہد محمد بن سلمان کی حمایت حاصل ہے۔جیرڈ کوشنر نے کہا کہ اگر صدر عباس مذاکرات کی میز پر آنے کیلیے تیار ہیں تو ان کے ساتھ بات چیت کی جاسکتی ہے لیکن اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو پھر امکاناً مشرق وسطیٰ میں قیام امن کا ایک نیا منصوبہ پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق فلسطین کے بارے میں امریکی منصوبے کو سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے ۔ سعودی عرب کی فلسطینیوں کے ساتھ خیانت کا سلسلہ جاری ہے۔