مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی درآمدات پر مزید 200 ارب ڈالر کے محصولات عائد کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکی صدر نے چین کے ساتھ تجارتی جنگ کو مزید وسیع کرتے ہوئے تجارت کے سرکاری نمائندہ ادارے کو چینی مصنوعات کی درآمدات پر 10 فیصد اضافے کی شرح سے 200 ارب ڈالر کے محصولات عائد کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ امریکی صدر نے حکم نامے میں کہا کہ چینی درآمداتی اشیا کی ایک فہرست مرتب کریں جن پر 200 ارب ڈالر مالیت کا اضافی ٹیکس عائد کیا جائے گا، امریکی صدر کا دعویٰ ہے کہ چین حقوق دانش کی مسلسل خلاف ورزیوں کے سلسلے کو برقرار رکھے ہوئے ہے جس سے امریکی روزگار کی منڈیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 19 جون 2018 - 19:59
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی درآمدات پر مزید 200 ارب ڈالر کے محصولات عائد کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔