مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے جنگی طیاروں نے عراق کے کاندل پہاڑوں میں کرد باغی تنظیم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے ایک اجلاس پر فضائی حملہ کیا ہے جس میں ایک اہم باغی سمیت ایک درجن سے زائد سنی کرد باغی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ترک فوج نے شمالی عراق میں پی کے کے کو ہدف بنا کر کاندل پر بم برسائے۔ ادھر ترک صدر رجب طیب اردغان نے کہا کہ ترکی کے لڑاکا طیاروں نے کاندل پہاڑوں میں کرد باغیوں کے ایک اجلاس کو نشانہ بنایا جہاں پی کے کے،کے اہم باغی موجود تھے۔
اجراء کی تاریخ: 17 جون 2018 - 22:40
ترکی کے جنگی طیاروں نے عراق کے کاندل پہاڑوں میں کرد باغی تنظیم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے ایک اجلاس پر فضائی حملہ کیا ہے جس میں ایک اہم باغی سمیت ایک درجن سے زائد سنی کرد باغی ہلاک ہوگئے ہیں۔