مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے روسی فٹ بال ٹیم کے ہاتھوں ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں پانچ صفر کی ذلت آمیز شکست کے بعد اپنے کھلاڑیوں کو سزا دینے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ عادل عزت نے سعودی عرب کی ذلت آمیز شکست پر کھلاڑیوں کو سزا دینے کا اعلان کردیا ہے۔ نے کہا ہے کہ شکست مایوس کن ہے، نتیجہ ہماری میگا ایونٹ کیلئے کی گئی تیاریوں کی عکاسی بالکل نہیں کرتا۔ ہم اس سے کہیں بہتر کارکردگی پیش کرنے کے اہل تھے۔ پلیئرز کو میزبان کھلاڑیوں کے خلاف ان کے ہوم گرائونڈ میں اترنے سے قبل خوف پر قابو پانا سکھایا گیا تھا۔ کھلاڑیوں کو کارروائی جھیلنا پڑے گی۔ انہوں نے خاص طور پر نام لے کر کہا کہ گول کیپر عبداللہ المایوف، اسٹرائیکر محمد السہلاوی اور دفاعی کھلاڑی عمر ہوساوی کو سزائوں کا سامنا کرنا ہوگا۔
اجراء کی تاریخ: 16 جون 2018 - 11:53
سعودی عرب نے روسی فٹ بال ٹیم کے ہاتھوں ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں پانچ صفر کی ذلت آمیز شکست کے بعد اپنے کھلاڑیوں کو سزا دینے کا اعلان کیا ہے۔