مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے علاقہ العسیر میں واقع سعودی ایئر بیس پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمن فوج کے میزائل یونٹ کا کہنا ہے کہ انھوں نے عسیر میں واقع سعودی عرب کے ايئر پورٹ کو بیلسٹک میزائل بدر 1 سے نشانہ بنایا ہے واضح رہے کہ یمنی فورسز نے کل بھی سعودی عرب کے فوجی شہر الفیصل پر میزائل داغا تھا جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے متعدد فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔
اجراء کی تاریخ: 14 جون 2018 - 18:19
یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے علاقہ العسیر میں واقع سعودی ایئر بیس پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے ۔