اجراء کی تاریخ: 14 جون 2018 - 13:29

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقہ بانڈی پورہ میں ہندوستانی فورسز نے ایک جھڑپ کے دوران 2 علیحدگي پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقہ بانڈی پورہ میں ہندوستانی فورسز نے ایک جھڑپ کے دوران  2 علیحدگي پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق  کشمیرکے ضلع بانڈی پورہ میں بھارتی سکیورٹی فورسزنے آپریشن کے دوران 2 پاکستان نواز علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق بانڈی پورہ میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن گزشتہ 6 روزسے جاری ہے۔